سوشیلسٹ ڈیماکریٹک پارٹی آف انڈیاکے زیر اہتمام میسور کی ہوٹل ری جانٹا میں "عید ملن تقریب
03:40PM Sat 15 Jul, 2017
میسور ( بھٹکلیس نیوز)
میسور کے نلسن منڈیلا روڈ، بنی منٹپ ، میسور میں واقع ہوٹل ری جانٹا میں سوشیلسٹ ڈیماکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے " عید ملن تقریب" کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد المجید ، ریاستی جنرل سکریٹری، یس ڈی پی آئی نے کہا کہ سارے دیش میں اور خاص کر ہماری اس پرامن ریاست میں فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی، بجرنگ دل آر یس یس اور دوسری فرقہ پرست جماعتیں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جنہیں روکنے کی سخت ضرورت ہے۔اس موقع پر عبدالمجید نے کہا کہ سابق وزیر اعلی ٰ و بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر بی یس یڈیورپا کہتے ہیں کہ منگلور کے آر یس یس کے سینئر قائد پربھاکر بھٹ کیخلاف قانونی کاروائی کرکے اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو ساری ریاست میں آگ لگ جائیگی ۔ ایسے اشتعال انگیز اعلانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ بی یس یڈیورپا اور نفرت بھڑکانے والاے بیانات جاری کرنے والے فرقہ پرست سیاسی قائدین کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جانی چاہئے تاکہ ریاست میں نظم و ضبط برقرار رہیں۔محمد ثاقب، صدر، پاپیولر فرنٹ آف انڈیا شاخ کرناٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یس ڈی پی آئی اور پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کی کارگردگیوں کے تعلق سے تفصیلات پیش کی اور ان آرگنائزشینوں کے طریقے کار کو تفصیل سے پیش کیا۔ عبد الحنان ، صدر، سوشیلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، شاخ کرناٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزرگ قائد الحاج عزیز سیٹھ صاحب مرحوم کے زمانے میں کرناٹکا لیجسلیچرس فورم ایک فعال ادارہ تھا اور ساری ریاست کے مسلمانوں کی نمائندگی کرتا تھا اور وقتاً فوقتاً مسلم دانشوروں ، علمائے کرام اور ریاست کی چند اہم انجمنوں کے ذمہ داروں سیررائے مشورہ کئے جاتے تھے اور جو بھی ملت اسلامیہ کے مسائل ہوتے تھے انہیں ریاستی وزیر اعلی ٰ اور دوسرے ارباب اقتدار کے روبرو پیش کرکے انہیں حل کیا جاتا تھا۔ اسلئے اس ادرے کو دوبارہ فعال بنانا چاہئے تاکہ ہریاست کے مسلمانوں کیبات کو ایوان کے اندر پیش کی جاسکے۔ امین سیٹھ ، صدر، پاپیولر فرنٹ آف انڈیا ، شاخ میسور ضلع بھی اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔ عبد الطیف، جنرل سکریٹری، یس ڈی پی آئی ، شاخ کرناٹک اور افسر کوڈلی پیٹ ،سکریٹری ، یس ڈی پی آئی ، شاخ کرناٹک بھی اس موقع پر حاضر رہے۔آخر میں سوال و جواب کا وقفہ رہا اور عشائیہ کا انتظامات کیا گیا تھا۔