اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں سماجی سائنس کلب کا افتتاح ؛ الیکشن  کے ذریعے طلباء کے قائد کاانتخاب 

02:53PM Sun 21 Jul, 2019

بھٹکل: 21 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  حکومت کرناٹک کی جانب سے طلباء کی پوشیدہ ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ہرماہ کے تیسرے جمعرات کو بیگ لیس ڈے کے نام سے متعارف کیاگیاہے اور طے کیا گیا ہے کہ اس دن  جملہ کلب کے مختلف ثقافتی پروگراموں کو منعقد کیا جائے گا ۔ اسی کے پیش نظر یہاں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں جمعرات کو سماجی سائنس کلب( سوشیل سائنس کلب)  کاافتتاح عمل میں آیا  جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب عبدالرحمن سومن کوپ(سابق استاد اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول)نے طلباء کے سامنے اس کلب کی اہمیت اور سماجی سائنس کا فائدہ بتاتے ہوئے  انتخابات  کی اہمیت اور ضرورت پر بھی مفید باتیں بتائیں۔ اسکے بعد مولاناشاہین قمرندوی نے حضرت عمرؓ کی مثالی حکومت پرروشنی ڈالتے ہوئے اپنے اندر بھی ان جیسی صفات پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ جناب محی الدین خطالی صاحب نے اس موقع پر اسکول کی جانب سے این سی سی ،NCC کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباء کی سرگرمی سناتے ہوئے انہیں سرٹیفیکٹ سے نوازا۔ اس پروگرام کا اختتام جناب مختاراحمد خان کے کلمات تشکر پر ہوا جبکہ  اجلاس  کی نظامت مولوی  عبدالحفیظ ندوی نے کی۔