کرناٹک اردو اکا دمی و ٹیپو ؒ سینا کی جانب سے کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد
03:12PM Sat 28 Nov, 2015
بھٹکلیس نیوز / 28 نومبر، 15
بنگلورو / (راست)کرناٹک اردو اکادمی، بنگلورو ٹیپو ؒ سیکولر سینا (ٹی۔ایس۔ایس) بنگلورو کے اشتراک سے کل ہند مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد بروز ہفتہ 28 نومبر 2015 بعد نمازِ مغرب بمقام گلستان شادی محل،انفنٹری روڈ، بنگلوروطے ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح عالیجناب محمد محسن، آئی۔اے۔ایس، منیجنگ ڈائرکٹر۔کے۔ایس۔ایس۔آئی۔ڈی۔سی کریں گے اور صدارت کے فرائض ڈاکٹر فوزیہ چودھری ، صدر، کرناٹک اردو اکادمی انجام دیں گی۔ محترمہ سلطانہ بیگم معتمد عمومی جے ڈی یس و ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر آف کمرشیل ٹیکس، حکومتِ کرناٹک، عالیجناب محمد عبید اللہ شریف ۔مدیرِ اعلیٰ، روزنامہ پاسبان، بنگلورو، عالیجناب مسعود فوجدار ۔چیر مین، کے۔یم۔ڈی۔سی، بنگلورو، عالیجناب ڈاکٹر عبدالحمید ۔ اڈمنسٹریٹر، گلستان شادی محل، بنگلورو اور عالیجناب انور شریف ۔ایم ڈی، کرول لیوبری کنٹس مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ مشاعرے میں اکادمی کے "خبرنامہ" کے دو شماروں کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ اس مشاعرہ میں جناب شاداب بے دھڑک۔تمل ناڈو ، جناب شیخ نظامی جبل پوری۔ایم۔پی ، جناب سراج شولاپوری۔ممبئی،جناب ٹپیکل جگتیالی۔تلنگانہ، جناب وحید پاشاہ قادری۔حیدرآباد ، جناب راحت حرارت۔وانمباڑی، جناب تمیز پرواز۔مہاراشٹرا ، جناب اثر جعفری۔ علی پور، جناب نذیر نصرت ہنگامہ۔بنگلورو، جناب عرفان رائچوری۔ کرناٹک، جناب ندیم فاروقی۔ بنگلورو، جناب مشتاق شاہ۔ بنگلورو، محمود خاں قیصر ۔ بنگلورو، ڈاکٹر زہرہ فاطمہ۔بنگلورو اور جناب ہارون سیٹھ سلیم ۔ بنگلورو شعراء کرام شامل ہوں گے۔ نظامت کے فرائض جناب شفیق عابدی انجام دیں گے۔
کرناٹک اردو اکادمی بنگلورو کے زیرِ اہتمام "کل ہند مزاحیہ مشاعرہ "کا انعقاد
بروز ہفتہ 28 نومبر 2015 صبح 11 بجے بمقام بنگلوروسینٹرل جیل، ہسور روڈ، بنگلورو طے ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح عالیجناب ایم۔ایف۔پاشاہ، آئی۔پی۔ایس کریں گے اور صدارت کے فرائض ڈاکٹر فوزیہ چودھری ، صدر، کرناٹک اردو اکادمی انجام دیں گی۔ شیخ سعود، ہائی کورٹ ایڈوکیٹ اورکرشنا کمار، ڈی۔آئی۔جی جیل انچارج مہمانانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ ۔ اس مشاعرہ میں جناب شاداب بے دھڑک۔تمل ناڈو ، جناب شیخ نظامی جبل پوری۔ایم۔پی ، جناب سراج شولاپوری۔ممبئی،جناب ٹپیکل جگتیالی۔تلنگانہ، جناب وحید پاشاہ قادری۔حیدرآباد ، جناب راحت حرارت۔وانمباڑی، جناب تمیز پرواز۔مہاراشٹرا ، جناب اثر جعفری۔ علی پور، جناب نذیر نصرت ہنگامہ۔بنگلورو، جناب عرفان رائچوری۔ کرناٹک، جناب کلیم باشاہ (کنڑا)۔ داونگیرے، جناب ہارون سیٹھ سلیم ۔ بنگلورو، جناب ندیم فاروقی۔ بنگلورو، شریمتی نیہا کترے ۔ہندی اورشری ہری کرشن پریشان ۔ہندی شعراء کرام شامل ہوں گے۔ نظامت کے فرائض جناب شفیق عابدی انجام دیں گے۔ یہ مشاعرہ جیل کے قیدیوں کے لئے ہے۔