نامور سنگھ کو ساہتیہ اکادمی کے "فیلو" سے نوازا گیا

03:47PM Wed 29 Mar, 2017

نئی دہلی ۔ (بھٹکلیس نیوز)ہندی کے نامور مارکسی نقاد اور ممتازادیب ڈاکٹر نامور سنگھ کوساہتیہ اکادمی کی اہم ترین رکنیت (فیلو) آج پیش کی گئی۔ساہتیہ اکادمی کے صدر ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تیواری نے یہاں ایک تقریب میں ڈاکٹر سنگھ کو فیلو ایوارڈپیش کیا۔ اردو سمیت تمام ہندوستانی زبانوں کے زیادہ سے زیادہ 21 مصنف اکیڈمی کے فیلو بنائے جاتے ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے ہندی زبان میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے ۔ وہ ہندی کے پروفیسر اور ایڈیٹر رہے ہیں اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ہندوستانی زبان مرکز اور کولکاتہ کے راجارام موہن رائے فاؤنڈیشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔