بھٹکل ساگر روڈ پر عوام نے غیر قانونی طور پر  جانورلے جارہے ایک ٹرک کو روک دیا؛ ڈرائیور فرار

03:53PM Fri 1 Nov, 2019

بھٹکل: یکم نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مقامی پولس اہلکاروں نے جمعرات کے روز ساگر روڈ پر سے جانوروں سے بھری ایک بولیرو منی ٹرک کو ضبط کیا ہے جس پر غیر قانونی طور پر جانور لے جائے جارہے تھے تاہم موقع پر سے ڈرائیور فرار بتایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے ٹرک پر شبہ کرتے ہوئے اس کو روک دیا تھا جس کے بعد ڈرائیور نے عوام کے ہتھے چڑھنے کے ڈر سےراہ فرار  اختیار کرلی۔ پولس نے ٹرک اور جانوروں کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئےاس سلسلہ میں بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا ہے۔