انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں لیک ہوا پیپر فرضی: اشوک چودھری

12:55PM Wed 15 Feb, 2017

پٹنہ۔(بھٹکلیس نیوز)بہار کے فروغ انسانی وسائل کے وزیر اشوک چودھری نے سمستی پور، مظفر پور اور ریاست کے دیگر حصوں میں بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ (بی ایس ای بی) کاآج سے شروع ہوا انٹرمیڈیٹ امتحان کے پیپر لیک کو فرضی بتایا اور کہا کہ اس معاملے کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مسٹر چودھری نے یہاں 'یواین آئی' کو بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بائیولوجی کا پرچہ لیک ہونے کی افواہ پھیلی لیکن یہ سوالنامہ فرضی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی اور جعلی پیپرلیک کرنے کے معاملے میں مجرم پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سمستی پور سے موصولہ خبروں کے مطابق، ضلع کے کاشي پور واقع ایک امتحان مرکز پر وھاٹس ایپ پر انٹرمیڈیٹ کا فرضی پیپر لیک ہوا ہے ۔ وہیں، ضلع مجسٹریٹ پرنب کمار نے کہا کہ پیپرلیک کرنے اور اس کی افواہ پھیلانے والے کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔