بیلندور تالاب میں پھر جھاگ بین الاقوامی سطح پر بنگلور کی دوبارہ بدنامی

03:41PM Thu 17 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ بنگلور پہلے کوڑا کرکٹ نکاسی کی ناکامی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بدنام ہوا تھا اور اب دوبارہ بیلسندور اور ورتور تالابوں سے نکل کر جھاگ سے بدنام ہونے لگا ہے اوربین الاقوامی کے میڈیا اور ٹی وی چینلوں پر بھی جھاگ کی تصاویر اور ویڈیو کلینگ کو دکھایا جارہا ہے ۔بنگلور میں گذشتہ دو دنوں سے ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے دونوں تالابوں میں جھاگ نکلنے لگا ہے اور جھاگ کافی اونچائی پر آگیا ہے جس سے تالابوں کا پانی صاف طورپر نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔اس جھاگ سے کئی لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں کئی لوگوں کو پیٹ میں درد ۔ دست اور بدہظمی کا شکار ہوتا پڑا ہے ۔بی بی ایم پی نے اس جھاگ کو ختم کرنے کے لئے دونجی کمپنیوں کو کنٹراکٹ کیا تھا لیکن دونوں کمپنیاں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہیں اور رقم لیکر دھوکہ دیا ہے ۔ شروع میں دونوں کمپنیوں نے شروع میں جنگلی پودوں اور غلاظت کو صاف کیا تھا اور سائیکلنگ کے ذریعہ غلاظت کو بھی نکلا تھا پھر بھی جھاگ اوپر آنے لگا ہے ۔دوسری طرف نیشنل گرین ٹری بیونل نے بھی ریاستی حکومت اور بی بی ایم پی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور جھاگ کو ختم نہ کرنے کی صلاحیت نہ ہو تو یہ ذمہ داری دوسروں کو سونپنے کا حکم دیا تھا۔ پھر بی بی ایم پی نے ٹری بیونل میں ایک حلف نامہ داخل کرکے بتایا کہ جھاگ کو پندرہ دنوں کے اندر ختم کیا جائے گا۔اس حلف نامہ کے بعد بھی جھاگ ختم نہ ہونے پر دوبارہ ٹری بیونل نے بی بی ایم پی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ اب ٹری بیونل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ بی بی ایم پی کو سوپر سیڈ کردیا جائے۔