بی بی ایم پی نے ملیشورم مارکیٹ کو قبضہ میں لیا

03:58PM Thu 14 Sep, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ بروھت بنگلور مہانگر پالیکے ( بی بی ایم پی) نے اپنے کئی پروجکٹوں کی تکمیل کے لئے رہن رکھے گئے جائیدادوں میں سے ملیشورم مارکیٹ کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔اسی طرح بی بی ایم پی نے باقی قرضہ اور سود کی رقم جمعہ ایک ہزاد 348کروڑ روپیوں کو ہڈکو بینک سے ایس بی آئی کو ٹرانسفر کرنے کے ذریعہ جمعہ ایک سو 24کروڑ98ہزار روپےئے کی بچت کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔بی بی ایم پی نے سال 2011-12کے دوران اپنے پروجکٹوں کی تکمیل کیلئے اپنی چند جائیدادوں کو بڈکو میں رہن رکھ کر قرضہ حاصل کیا تھا اور اس کے لئے جملہ 10.15 فیصد کار سود لگایا گیا تھا۔بی بی ایم پی کی ٹیکس اینڈ فائنانس اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمن ایم کے گنا شیکھر نے معلوم کیا کہ دیگر بینکو ں کے مقابل ہڈکو بینک میں سود زیادہ لیا جارہا ہے اس سلسلہ میں گنا شیکھر ے ہڈکو افسران سے تبادلہ خیال کیا ۔ہڈ کو افسران نے 10.15 فیصدی کے بجائے 9.50 فیصدی سود لگانے کا فیصلہ لیا ہے ۔ایس بی آئی نے ہڈ کو کو بی بی ایم پی کاقرضہ ادا کرکے اس کے لئے صرف 8.10فیصدی سود لگانے کے لئے رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ اس تعلق سے اب بی بی ایم پی اور ایس بی آئی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔ جس سے بی بی ایم پی کو لگ بھگ 124.90 کروڑ روپیوں کی بچت ہوگی۔اس موقعہ پر گنا شیکھر نے کہا کہ گذشتہ سال جنوری میں ٹاؤن ہال۔ میو ہال ۔ نیتاجی پبلک یوٹی لٹی بلڈنگ، جانسن مارکیٹ اور کے آر مارکیٹ کی عمارتوں کو قبضہ میں لیا گیا ہے اور مزید بچی ہوئی جائیدادو ں کو بھی قبضہ میں لیا جائے گا۔