آج صدی کا طویل ترین چاند گرہن
12:52PM Fri 27 Jul, 2018
بنگلور، 27جولائی (یو این آئی ) صدی کا طویل ترین چاند گرہن 27 اور28 جولائی کو ہوگا۔ پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر و بانی سکریٹری این سری رگھونندن کمار نے کہا کہ یہ مکمل چاند گرہن ہوگا اور پورے ہندوستان میں دکھائی دے گا۔شمال مشرقی حصوں ’ایشیا‘ افریقہ ' یورپ ' وسطی و مشرقی جنوبی امریکہ کے ماسوا یہ دنیا کے علاقوں جیسے انٹارٹیکا’آسٹریلیا ‘روس میں دیکھا جاسکے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ 2011کے 7سالوں کے برخلاف یہ گرہن ہندوستان میں ابتداء سے آخر تک دیکھا جاسکے گا۔ اسی طرح کے گرہن کو پورے ملک میں2025میں ہی دیکھا جاسکے گا۔ کمار نے کہا کہ اس کا آغاز 27جولائی کو 10:44بجے شب سے ہوگا اور اختتام 28جولائی کو 4بجکر 58منٹ پرہوگا۔ اس دوران چاند زمین کے سایے میں مکمل طور پر چھپ جائے گا۔عوام اس کو زمین کے سائے میں چھپتا ہوا آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ مغربی بنگال اسکائی واچرس اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں 27 جولائی کو 21 ویں صدی کا 103 منٹ تک ہونے والا سب سے طویل مکمل چاند گرہن دیکھاجائے گا۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری دیباشیش سرکارنے آج کہا کہ 'چاند گرہن پانچ سیاروں ۔ عطارد، مشتری، زحل اور مریخ کے ساتھ بڑا چکر لگائے گا۔ اسے دیکھ پانا مانسون اور صاف موسم پر منحصر ہوگا۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم صاف ہونے کے آثار ہیں۔ جنوری کے بعد، یہ رواں سال 2018 کا دوسرا بڑا چاند گرہن ہوگا۔(چاند گرہن کے تعلق سے خصوصی ضمیمہ 5؍پر اور تفصیلی خبرصفحہ’’ اپنا شہر‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں)