میسور میں چسکام کی جانب سے تعمیر کئے جارہے پرجیکٹ کا معائنہ
11:47AM Thu 27 Jul, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)ریاستی وزیر برائے ینرجی شی ڈی کے شیوکمار کل بروز منگل میسور کا دورہ کیا جہان سے وہ وجئے نگر دوسرے اسٹیج میں چسکا م کے کارپوریٹر دفتر میں چسکام کی جانب سے تعمیر کئے جارہے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور بعد میں نامہ نگارون سے بات کرتے ہوئیے شری ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ چسکام کی جانب سے تعمیر کئے اسمارٹ گرڈ پاجیکٹ میں توسیع کی جائیگی جس کی وجہ سے سارے میسور کو فائدہ ہوگا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ فی ا؛لحال اس چسکام کی جانب سے 25000 گاہکوں کو بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے۔ اور اگر یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائیگا تو چسکام کی جانب سے سارے شہر میسور کو بجلی سپلائی کی جاسکتی ہے۔ اور اس پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے 400 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ چند ماہ سے ریاست میں قحط سالی تھی ، اس لئے بجلی کی سپلائی کی جانے والی کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ قحط سالی کے باجود بجلی کی سپلائی نہیں متاثر نہیں ہوگی۔ اس موقع پر شری ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ ریاست کے شمالی علاقوں مین سولار ینرجی کو زیادہ سے زیادہ استعمال لے لئے منصوبے بنائے جارہے ہیں اس طرح آئندہ چند سالوں کے بعد ریاستی حکومت دوسری ریاستوں کے بجلی سپلائی کرنے کا قابل ہوجائیگا۔ بجلی کی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کا واھد مقصد ہوگا کہ کسی بھی حالت میں بغیر کسی رکاوٹ کے ساری ریاست کو بجلی سپلائی کرنا ہے۔ بعد میں شری ڈی کے شیوکمار ہچ ڈی کوٹے میں منعقدہ ناڈا پربھو شری کیمپے گوڈا جینتی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوگئے، چسکام کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈی کرن اور یگزیکیوٹیو انجینئر منی گوپال راجو بھی اس موقع پر وزیر موصوف کے ہمراء موجود تھے۔_