سماعت قرآن برائے خواتین و طلبات کا اہتمام
11:29AM Sat 27 Jul, 2013
سماعت قرآن برائے خواتین و طلبات کا اہتمام
بھٹکلیس نیوز /27جولائ 13
بیدر/غلام فیصل صدر مدرس کے بموجب دُخترانِ ملت کی دینی و عصری درسگاہ جامعہ روضة البنات علی باغ بیدر میں ہر سال کی طرح امسال بھی سماعتِ قُرآنِ مجید برائے خواتین و طالبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔29‘30 اور 31جولائی مطابق 20‘ 21اور 22رمضان المبارک بروز پیر ‘ منگل ‘چہارشنبہ بوقت 12:30بجے تا 4بجے شام مقرر ہے۔ جس میں جامعہ روضة البنات کی طالبات حافظہ اسماء پروین ‘ حافظہ فرحین سُلطانہ ‘حافظہ رُخسانہ سُلطانہ‘ حافظہ مہرین سُلطانہ ‘ حافظہ ثروت فاطمہ ‘ حافظہ شیرین فاطمہ ‘حافظہ صبا بیگم ‘ حافظہ صبا آفرینعالمہ صبا نوشین ‘ عالمہ نغمہ بیگم کی زیرنگرانی قُرآن مجید کی تلاوت کرنے کا شرف حاصل کریں گی ۔ خواتین و طالبات سے گزارش کی جاتی ہے کہ تشریف لاکر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔