ڈی کے شیوا کمارکی پریشانیوں میں اضافہ ڈائرکٹوریٹ آف اینفورسمنٹ سے نوٹس جاری

03:39PM Fri 15 Sep, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ لگتا ہے وزیر برائے توانائی ڈی کے شیوا کمار کی پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور انہیں نئی دہلی میں وقع ڈائرکٹوریٹ آف اینفورسمنٹ( ڈی ای ) کے ذریعہ نوٹس جاری کی گئی ہے اور انہیں کسی بھی وقت پوچھ تاچھ کے لئے طلب کئے جانے کی اطلاع د ی گئی ہے ۔شیوا کمار نے حسب معمول مسکراتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ انہیں نوٹس بھیجی گئی ہے اور وہ اس کا جواب دینے اور پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے والا ہو ں اور انہیں کسی بات کو لیکر ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس معاملہ کے پیچھے کون ہے اور کس کے ذریعہ کرایا جارہا ہے یہ بات تمام لوگوں کو معلوم ہے اور وہ اس بار ے میں کسی کا نام نہیں لیں گے او ر وقت آنے پر تمام لوگوں کے ناموں کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ان کے گھوٹالوں کو بھی عوام کے سامنے لائیں گے ۔حال ہی میں محکمۂ انکم ٹیکس کے افسران نے ان کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے مار کر کئی دستاویزات اور فائلوں کو ساتھ لے گئے ہیں اور ان کے خلاف کالا دھن رکھنے کا الزام بے بنیاد ہے اور ہر سال ایمانداری سے انکم ٹیکس ادا کرتے آرہے ہیں اور اس کے تمام دستاویزات بھی ہیں۔ خود انکم ٹیکس کے افسران نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انکم ٹیکس ادا کرنے والوں میں وہ فہرست میں سب سے آگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں آنے سے قبل کاروبار کرتے تھے۔ وہ ریل اسٹیٹ ۔ماربل اور گرانائٹ کا کاروبار کرتے ہیں اور اس کاروبار سے انہوں نے کروڑوں روپیوں کا کاروبار کیا تھا اور اس کاروبار سے ہی وہ عرب پتی بنے ہیں۔ ان کے ذریعہ بنگلور میں کئی تعلیمی ادارے بھی چلائے جارہے ہیں اور کئی اپارٹمنٹس کو دیگر لوگوں کے ساتھ ملکرتعمیر کیا ہے ۔شیوا کمار نے بتایا کہ اس ڈی سے جاری نوٹس کے تعلق سے انہیں کوئی جانکاری نہیں تھی۔ ان کا بھائی ڈی کے سریش نئی دہلی میں تھا اور سریش کو اطلاع ملی کہ انہیں نوٹس جاری کرنے کے تعلق سے کال کیا گیا ہے ۔جب سریش نے جانچ کی تو یہ کال ڈی ای سے کیا گیا تھا اور اب نوٹس جاری کی گئی ہے اور ڈی ای اور انکم ٹیکس کے علاوہ عدالتوں کے چکر لگانا سیاستدانوں کے لئے عام بات ہے۔