کتے کی موت کے لئے بھی کیا مودی ذمہ دار ہیں؟ : گوری لنکیش قتل پر پرمود متالک کا متنازعہ بیان

12:24PM Mon 18 Jun, 2018

شری رام سینا کے بانی صدر پرمود متالک نے صحافی گوری لنکیش قتل کا موازنہ 'کتے کی موت' سے کر کے ایک بار پھر تنازعات کو جنم دے دیا ہے۔ اس کے ایک دن پہلے ایس آئی ٹی نے شری رام سینا کے وجے پورا ضلع کے صدر راکیش متھ کو معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متالک نے کہا تھا، "کانگریس کے دور حکومت میں دو موتیں کرناٹک میں ہوئیں اور دو موتیں مہاراشٹر میں ہوئیں، لیکن کوئی بھی کانگریس حکومت سے سوال نہیں پوچھتا جبکہ پی ایم مودی سے مسلسل سوال پوچھا جا رہا ہے کہ وہ گوری لنکیش کی موت پر خاموش کیوں ہیں۔ کیا اگر کرناٹک میں ایک کتے کی بھی موت ہوتی ہے تو اس کے لئے مودی ذمہ دار ہیں؟ " تاہم بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے گوری لنکیش کا کتے سے موازنہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گوری لنکیش کو گولی مارنے والا پرشورام واگمارے کا ان کی پارٹی سے تعلق نہیں ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، 26 سالہ واگمارے نے ایس آئی ٹی کو بتایا کہ اسے پتہ نہیں تھا کہ وہ کسے گولی مار رہا ہے۔ تاہم، اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے مذہب کی حفاظت کے لئے ایسا کیا ہے۔ گوری لنکیش کی بہن کویتا لنکیش نے نو ماہ سے جاری تحقیقات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ، "لوگوں کو کھلے عام ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ انہیں کیوں مارا گیا۔ پورے ثبوت موجود ہیں۔ میری بہن کو مار کر انہوں نے اپنے مذہب کی حفاظت کیسے کی؟