ڈاکٹر مہوش انجم نے حال ہی میں مورکّو کی کیدی ایّاد یونیوسٹی میں تربیتی پروگرام مکمل کیا
12:31PM Sat 4 Mar, 2017
علی گڑھ، (بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ جغرافیہ میں پوسٹ ڈوکٹورل فیلو ڈاکٹر مہوش انجم نے حال ہی میں مورکّو کی کیدی ایّاد یونیوسٹی میں ایپلی کیشن آف ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس ایپلی کیشن ان ہیلتھ جیوگرافی پر منعقدہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیاہے۔ڈاکٹر انجم نے یہ تربیت پالی ڈسپلنری فیکلٹی کے ڈین پروفیسر بوماراڈ ایل حسنے اور کیدی ایّاد یونیوسٹی کی پروفیسرفاطمہ ایل چاری کی قیادت میں مکمل کی۔ فی الوقت ڈاکٹر انجم شعبۂ جغرافیہ میں پروفیسر نظام الدین خاں کی قیادت میں اپنا پروجیکٹ مکمل کر رہے ہیں۔