ہوناور میں ایک اور شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو

08:12AM Fri 22 May, 2020

بھٹکل: 22 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مہاراشٹرا سے لوٹے ہوناور کے ایک اور شخص میں کورنا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین میں آج ریاست میں کل 105 کورونا کے نئے مریض پائے گئے ہیں جس میں اترکینرا میں ایک مریض ہوناور میں پایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق 44 سالہ یہ شخص کچھ روز قبل مہاراشٹرا سے ہوناور لوٹا تھا اور اس وقت سے ہی سرکاری طور پر کورنٹائن میں تھا جس کے بعد اس کے گلے کا تھوک جانچ کے لیے روانہ کیا گیا تھا اور آج اس کی رپورٹ پوزیٹیو موصول ہوئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی ہوناور میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 6 کو پہنچ گئی ہے۔ آج کی رپورٹ کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1710 ہوئی ہے جس میں 588 افراد صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں اور 41 افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔