سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی خبریں اڑنے لگیں

02:26PM Thu 6 Sep, 2018

سعودی شہزادے احمد بن عبدالعزیز نے اپنے بھائی شاہ سلمان سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے سعودی شاہی خاندان میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ شہزادہ احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں ان کے خطاب کے بیان کی غلط تشریح کی گئی۔ واضح رہے کہ لندن میں شہزادہ احمد نے خطاب میں یمن جنگ کا ذمے دار شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ پورے شاہی خاندان کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔ ان کے خطاب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئی تھی۔ تاہم ان کی وضاحت کے بعد سعودی شاہی ارکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شہزادہ احمد کی جانب سے شاہ سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔