اوبر کی بھارتی ٹیکسی سروس ’اولا‘ کے خلاف عدالتی چارہ جوئی

05:52AM Fri 25 Mar, 2016

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہماری سمجھ سے یہ باہر نہیں ہے کہ یہ بازار کی موجودہ حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے جس میں اوبر کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔‘ اوبر نے اس موقع پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ اس معاملے میں مزید کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ اس کے لیے سماعت کی تاریخ 14 سمتبر مقرر کی گئی ہے۔ اوبر بھارت کے نقل و حمل کے بازار میں میں گذشتہ سات ماہ سے تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ کر رہی ہے اسی وجہ سے بھارت کے نقل و حمل کے بازار میں حالیہ کچھ مہینوں میں مقابلہ سخت ہوگیا ہے۔ اولا کمپنی کو جاپان کے سافٹ بینک گروپ کی کی حمایت حاصل ہے جو ٹائیگر گلوبل مینیجمنٹ کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔ اس گروپ کا اتحاد بازار میں اوبر کی اجارہ داری کم کرنا چاہتا ہے۔ اس تجارت میں سان فرانسسکو کی لفٹ، جنوب مشرقی ایشیا کی کمپنی گریب اور چین کی دیدی کوئیڈی جیسی کمپنیاں میدان میں ہیں۔