بھٹکل سرپن کٹہ میں بس ڈرائیور پر حملہ ؛ بھٹکل سے اڈپی تک نجی بس ڈرائیوروں کا احتجاج ؛ اے سی کو یاد داشت

03:47PM Tue 26 Nov, 2013

بھٹکل سرپن کٹہ میں بس ڈرائیور پر حملہ ؛ بھٹکل سے اڈپی تک نجی بس ڈرائیوروں کا احتجاج ؛ اے سی کو یاد داشت بھٹکلیس نیوز / 26 نومبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل سرپن کٹہ پر گزشتہ روز  اے پی ایم بس ڈرائیورنتیانند (34) پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ڈرائیور کی بری طرح سے دھلائی کردی گئی تھی ۔ جس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آج یہاں بھٹکل سے اڈپی تک کے ڈرائیوروں نے بسوں کو بند کر کے احتجاج کیا اور بھٹکل و اڈپی میں اسسٹنٹ کمشنر کو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے اپیل سونپی ۔ اطلاع کے مطابق کل شام 05:00 بجے کے قریب APM بس کنداپور کی سمت جارہی تھی کہ سرپن کٹہ میں ایک بائک سوار کو چھوتے ہوئے گزر گئی جس پر مشتعل عوام نے ڈرائیور کی خوب پٹائی کی جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور اسے منی پال روانہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں آج بھٹکل سمیت اڈپی اور کنداپور میں بھی نجی بسوں کے ڈرائیوروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور متعلقہ ضلع میں وہاں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لئے اپیل پیش کی ۔ بس کنڈیکٹر کی طرف سے بھٹکل کے مضافاتی پولس تھانہ میں درج تفصیل کے مطابق حملہ آوروں میں قریب آٹھ سے دس لوگ شامل تھے جن کی شناخت ہنومنت  نائک ، لوکیش نائک ، گنیش نائک ، وشوناتھ اچاری وغیرہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ bus-strike-2 bus-strike-1 bus-strike-9