بزم فیض الرسول کے زیر اہتمام میلاد النبی کے جلوس کا اہتمام

03:02PM Tue 20 Nov, 2018

بھٹکل: 20 نومبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی 12/ربیع الاول کے مبارک موقع پر بھٹکل میں بزم فیض الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ جلوس بعد نماز عصر عیدگاہ میدان سے نکلا اورشمس الدین سرکل مین روڈ، سلطان اسٹریٹ، شوکت علی روڈ اور چوک بازار سے ہوتے ہوئے مین روڈ سے ہوکر پبلک چبوترہ میں جاکر دعا وسلام کے ساتھ ختم ہوا۔ جلوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نعتیں پڑھی گئیں اور درود شریف کا بھی ورد کیا گیا ۔ جلوس کو دیکھنے سڑک کی دونوں جانب لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔