انجمن میں اے آئی ٹی ایم کے طلبہ کے درمیان ٹیاب  کی تقسیم 

01:52PM Thu 23 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 23 فروری،2017 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) انجمن میں  پہلی مرتبہ انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم ) کے سال اول کے  133/طلبہ کے درمیان ٹیاب  کی تقسیم  کی گئی ۔ اس موقع پر طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے اے آئی ٹی ایم کے پرنسپال مشتاق احمد باوی کٹے نے کہا کہ طلباء کوٹیکنالوجی کے اس میدان میں آگے بڑھانے کی غرض سے ٹیاب تقسیم کیے جارہے ہیں اور طلبہ سے امید کی جارہی ہے کہ وہ اس کا صحیح استعمال کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر خوشی  کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس کے علاوہ اسی نشست میں لانگویج ٹریننگ لیب کا افتتاح بھی عمل میں آیا جہاں طلباء کے لیے بیس کمپیوٹروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سبرامنیم بھاگوت اور عمر جوباپو اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ Anjuman-college-distribute-Tab-01 Anjuman-college-distribute-Tab-02 Anjuman-college-distribute-Tab-03 Anjuman-college-distribute-Tab-04 Anjuman-college-distribute-Tab-05 Anjuman-college-distribute-Tab-06 Anjuman-college-distribute-Tab-08 Anjuman-college-distribute-Tab-09 Anjuman-college-distribute-Tab-10