کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے اے ایس پی انوپ شٹی کے تبادلہ پر روک کا مطالبہ؛ اے سی کو میمورنڈم

06:41AM Tue 13 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 13 ستمبر،2016 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل کے شری بھونیشور کنڑا تنظیم، جئے کرناٹکا سنگھا اور آٹو رکشہ ڈرائیوران کی تنظیم کی طرف سے کچھ دن قبل تبادلہ کئے جانے والے اے ایس پی مسٹر انوپ شٹی کے تبادلہ پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم سونپا گیا ہے۔ اس موقع پر ان تینوں تنظیموں کے ذمہ داران نے کمشنر پر اے ایس  پی کو دوبارہ بھٹکل میں ہی کام پر بحال کرنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ اے سی نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے اس پر اگلی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔