بنگلورو: فضائیہ کی کارروائی پر بی جے پی کا جشن، کانگریس کا بھی خیرمقدم
04:06PM Tue 26 Feb, 2019
فضائیہ کی منگل کو علی الصبح پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کی کامیاب کارروائی پر ملک کے کئی شہروں میں بی جی کے کارکنان نے جشن منایا۔ فضائیہ کی اس کارروائی کا کانگریس نے خیرمقدم کیا ہے۔
کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو بی جے پی کے کارکنوں نے فضائیہ کی اس کارروائی کی خبر آنے کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر جگناتھ بھون میں پٹاخے جلائے اور مٹھائی بانٹی۔
کرناٹک کے نائب وزیراعلی ڈاکٹر جی پرمیشور نے فضائیہ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کو وارننگ ہے اور اگر پاکستان اپنے یہاں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہے گا تو اسے ایسے مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ، 40 سنٹرل ریزرو پولس فورس کے جوانوں کے برابر نہیں ہوسکتا۔ جو ہم نے کھو دیئے لیکن اس کا واجب جواب ہے، ہندوستانی فوج کی پاکستان اور اس کے دہشت گردوں کو وارننگ ہے۔
اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ڈاکٹر بی ایس یدی یورپا نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف کارروائی سے وہ خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے بہادر جوانوں کو سلام۔ ہندستان نے جیش محمد کے بالاکوٹ میں واقع دہشت گردوں کے کیمپ بری طرح تباہ کردیئے ہیں۔
سابق وزیراعلی سدا رمیا نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ہندوستانی فضائیہ کے پاکستان میں واقع دہشت گردوں کے کیمپوں پر سرجیکل اسٹرائک۔ 2 کے لئے انہیں سلام کرتا ہوں۔ یہ پاکستان کے لئے بڑا سبق ہے کہ کس طرح وہ دہشت گردانہ گروپوں کو پیچھے سے حمایت دیتا رہا ہے۔
کرناٹک کانگریس کے صدر دنیش گنڈوراؤ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی پاکستان کے دہشت گردوں کے کیمپوں پر سوچ سمجھ کر کارروائی کرنا بے مثال ہے۔ حکومت اور فضائیہ کے پائلٹوں کا یہ حملہ قابل تعریف ہے۔