سی ای ٹی نتائج سے قبل ہی پی یو سی نتائج کا اعلان ہوگا
05:06AM Thu 28 Apr, 2016
بھٹکلیس نیوز ؍ 28 اپریل، 16
بنگلورو ؍ (پی ٹی آٗئی) ریاستی وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیمات کمنا رتناکر نے کہا کہ پی یو سی امتحانی پرچوں کی جانچ کا کام تقریباً ٍمکمل ہوچکا ہے۔ سی ای ٹی نتائج سے قبل پی یو سی کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہاں نامہ نگاروں سے ملاقات کے دوران وزیر موصوف نے بتایا کہ پچھلے سال 18؍مئی کو پی یو سی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس مرتبہ اس تاریخ سے پہلے ہی پی یو سی کے نتائج ظاہر کئے جائیں گے۔