جمعہ کے خطبات کو موثر بنانے کیلئے نشست

02:49PM Fri 17 Feb, 2017

بنگلور:(عبدالخالق) گذشتہ دنوں شہر کی بعض مساجد کے خطیب حضرات کی ایک انست منعقد ہوئی جس میں جمعہ کے خطبات کے ذریعہ ملت کو بہتر سے بہتر پیغام پہنچا کر بیداری پیدا کرنے اور خطبات کو موثر بنانے کے بارے میں غور ہوا مختلف مکاتب فکر کے علماء وخطیب حضرات اس نشست میں شریک رہے اور اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملت کو پیغام پہنچانے کیلئے جمعہ کا خطیب ایک بہترین پلاٹ فارم ہے گو یا پیغام پہنچانے کیلئے ایک بہترین میڈیا ہے تقریباً95فیصد مسلمان جمعہ کی نماز میں شریک ہوتے ہیں اتنے بڑے مجمع کے سامنے اچھا پیغام دیا جاسکتا ہے۔اس نشسر میں خطباء حضرات میں دس پندرہ منٹ تعلیمی بیداری سے متعلق پیغام دیں خصوصی طور پر کالج کے طلباء اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قانون یعنیٰ (لاء) صحافت( جرنلزم) اور چار ٹرڈ اکاؤنٹنٹ بنے کی ترغیب دلائیں آج کے دور میں یہ تینوں شعبے بڑی اہمیت رکھتے ہیں کسی نے کہا کہ آج ہمیں عدالتوں میں ہونے والے فیصلوں اور دستور ہند کے بارے میں جانکاری رکھتی ہے اسی طرح میڈیا عوام کے ذہنوں کو بدلنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے صحافت کے میدان میں ہمارے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اس نشست میں مفتی افتخاراحمد قاسمی، مولانا مقصود عمران ، مولانا شبیر احمد ندوی، مولانا زین العابدین، مولانا محمد ابراہیم ، مولانا محبوب رضا اشرفی، مولانا فردوس اختر وغیرہ شریک تھے اس نشست کا اہتمام کرناٹکا مسلم متحدہ محاد نے کیا تھا۔س