حافظ مولوی شماس گولٹے جامعی سپرد خاک
01:44PM Thu 21 Mar, 2019
بھٹکل: 21 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج صبح کاروار میں دسویں کا امتحان دینے جانے کے دوران انکولہ میں سڑک حادثہ کا شکار ہوکر وفات پانے والے مولوی شماس گولٹے (22) کی یہاں بھٹکل کے غوثیہ محلہ قبرستان میں آج بعد نماز عصر تدفین عمل میں آئی۔
اس سے قبل ان کی نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین