سنی دیول بی جے پی میں ہوئے شامل، گروداس پور سے لڑ سکتے ہیں الیکشن
04:02PM Tue 23 Apr, 2019
ہندی فلموں کے اداکار سنی دیول منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ سنی دیول نے یہاں دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔
سنی دیول کے پنجاب کے ضلع گروداس پور سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ ضلع گروداس پور سے ماضی میں فلم اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں۔ سنی دیول ’ہی مین‘ کے نام سے مشہور اور اپنے زمانے کے معروف اداکار دھرمیندر کے بڑے بیٹے ہیں۔