عالمی یوم آٹیزم بیداری

03:15PM Sat 1 Apr, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )محکمۂ بہبودئ معذورین ومعمرین کے علاوہ مختلف تنظیموں کے اشتراک سے 2؍اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے کبن پارک کے جواہر بال بھون میں عالمی یوم آٹیزم بیداری منایا جائے گا، جس کا افتتاح وزیر برائے کنڑا وکلچر اوما شری کریں گی، جبکہ وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ صدارت کریں گے۔ میئر جی پدماوتی ، رکن پارلیمان پی سی موہن ، بہبودئ خواتین واطفال لیجسلیچر کمیٹی کے چیرمین این اے حارث ، محکمۂ کنڑا وکلچر کی پارلیمان کی سکریٹری شکنتلا شٹی اور بال بھون سوسائٹی کی چیرمین ڈاکٹر انجلی نمبالکر بطور مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔