بھٹکل بلدیہ میں قرعہ کے ذریعہ رمضان باکڑوں کی تقسیم
11:58AM Tue 13 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 13 جون، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) بھٹکل میونسپال کی طرف سے یہاں بلدیہ میں آج دوپہر کو رمضان کے باکڑوں کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جس کے لئے کل آخری تاریخ تک 954/درخواستیں جمع ہوئی تھیں ۔ جس میں سے 38/باکڑوں کا انتخاب قرعہ کے ذریعہ کیا گیا اور بقیہ 32/باکڑے دکانداروں کو ہی دئے گئے جبکہ دو پولس کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں اور ایک معذور فرد کو دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہی بیرون شہر سے تاجر حضرات اپنا سامان لے کر بھٹکل مین روڈ پر باکڑوں کی تقسیم کے انتظار میں رکے ہوئے تھے جو آج بڑی قیمت دے کر باکڑے حاصل کریں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ باکڑوں کی مین روڈ پر ہونے کی بناء پر ٹرافک کا بہت زیادہ مسئلہ ہوتا ہے جس سلسلہ میں بلدیہ کو محتاط رہنا بہت ضروری ہے۔
رمضان شروع ہوتے ہی پرانے بھٹکل میں دکانیں کثرت سے لگائی جاتی ہیں ، رمضان بازار میں عارضی دکانوں (باکڑوں) کا انتظام کی ذمہ داری بلدیہ کی ہے جس کے لیے درخواستیں بلدیہ میں جمع کرنے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ دکانیں تقسیم کی جاتی ہے۔