مجلس اصلاح و تنظیم اور رابطہ سوسائٹی کی طرف سے کلین بھٹکل اور روڈ سیفٹی ڈرائیو پروگرام کا افتتاح

04:04PM Mon 1 Aug, 2016

بھٹکل کو صاف رکھنے کی اصل ذمہ داری بلدیہ اور پنچایتو ں کی ہے؛ سید خلیل الرحمٰن صاحب بھٹکلیس نیوز / 01 اگست،16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) رابطہ سوسائٹی بھٹکل اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک منظم منصوبہ کے تحت چلائے جانے والے پروگرام کلین بھٹکل اور روڈ سیفٹی ڈارئیو کی افتتاحی تقریب یہاں انجمن میدان میں  بروز اتورا بعد نماز عصر منعقد ہوئی۔ صدارتی خطاب  کرتے  ہوئے جناب ایس  ایم سید خلیل صاحب نے بھٹکل  میں ٹھیک طور پرصفائی و ستھرائی نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے میونسپالٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھ لیاا ور کہا کہ یہ ادارے اور ان میں منتخب کونسلر اپنا کام صحیح طریقہ سے نہیں کر رہے ہیں، انہوں نے خود اپنے محلہ کی مثال دی اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں خود متعلقہ ادارے والوں کو فون کیا لیکن اس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی کونسلرس منتخب ہوتے ہیں ان کو صرف میٹنگ میں بیٹھنے کے لئے نہیں  بلکہ وہ اپنے محلہ کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ کہاں کہاں کام ادھورا پڑا ہوا ہے اور کہاں صفائی نہیں ہورہی ہے۔ مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شابندری صاحب نے اپنے سابقہ تجربات کی روشنی میں کہا کہ عوام خود اس کی ذمہ دار ہے اور عوام کی بے توجہی اور بے رغبتی کی وجہ سے شہر کے نکڑوں پر کچرا جم جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام جس طرح اپنے گھر کوصاف رکھتے ہیں اسی طرح اپنے اڑوس پڑوس اور محلہ کو بھی صاف رکھا کریں۔ رکن اسمبلی منکال ویدیا نے اس پراجیکٹ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا رابطہ اور تنظیم کو دلی مباکباد پیش کی اور اس سلسلہ حتی الامکان تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کی ۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے  بھی موضوع کی مناسبت سے اہم باتیں کہیں ۔ اس کے علاوہ اس موقع  پردیگر کئی اہم مہمانان  نے اظہار خیال کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد کنڑا ترجمہ پیش کیا گیا، صدرمجلس اصلاح و تنظیم جناب قاضیا مزمل صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے جبکہ جنرل سکریٹری رابطہ سوسائٹی جناب  محی الدین رکن الدین صاحب نے  کلین بھٹکل اور روڈ سیفٹی ڈرائیو کی تفصیلات  سامنے رکھی،جنرل سکریٹری  مجلس اصلاح و تنظیم جناب الطاف کھروری صاحب نے تنظیم کا مختصر تعارف کرتے ہوئے  مجلس اصلاح و تنظیم کی چند اہم سرگرمیوں کا تذکرہ کیا۔اجلاس کا اختتام قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب کی دعاءپر ہوا۔ نظامت کے فرائض جناب معاذ شاہ بندری نے بحسن و خوبی انجام دئے ۔