مدینہ کالونی میں صاف و شفاف پانی کے لیے واٹر پلانٹ کا رکھا گیا سنگ بنیاد
12:22PM Sat 28 Sep, 2019
بھٹکل: 28 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام آج صبح 07:30 بجے مدینہ کالونی سکینڈ کراس مدینہ مسجد کے قریب صاف و شفاف پینے کے پانی کے لیے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں شہر کے علماء اور عمائدین نے شرکت کی۔
امام و خطیب جامع مسجد جناب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے اس موقع پر مختصر طور پر پانی پلانے کی فضیلت بیان کی اور حدیث کی روشنی میں اس کا اجر بھی واضح کیا۔
مہتمم جامعہ مولانا مقبول کوبٹے ندوی صاحب نے اس کار خیر کی سراہنا کرتے ہوئے جناب عتیق الرحمان صاحب منیری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ اسی طرز پر بھٹکل کے دیگر مقامات پر بھی صاحب حیثیت حضرات سامنے آئیں گے اور اس کے لیے تعاون کریں گے۔
چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب نے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پانی انسانوں کی ایسی ضرورت ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے پانی پر انسانی زندگی کا دارو مدار ہونے کی بات کرتے ہوئے ایسے کاموں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔
نائب صدر تنظیم جناب عتیق الرحمان صاحب نے فیڈریشن کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ فیڈریشن نے بھٹکل میں علماء کی سرپرستی میں بہت سے کار خیر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ایسے ہی کار خیر میں آگے آنے کی بھی ترغیب دی۔
اس کے علاوہ جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے، جناب مولانا خلیل الرحمان منیری وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد ناظم اجلاس مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے حاضرین کا استقبال کیا۔ سابق صدر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن جناب مولانا انصار صاحب مدنی کی دعا کے ساتھ یہ نشست اختتام کو پہنچی۔
اس موقع پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز ادیاور، جنرل سکریٹری جناب نصیف خلیفہ، صدر تنظیم جناب سید پرویز ایس ایم، جناب اشفاق کے ایم، مجلس اصلاح و تنظیم کے سکریٹری برائے انتظامی امور جناب جیلانی شاہ بندری اور دیگر حضرات موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس پلانٹ کی تعمیر کے لیے بھٹکل کے مشہور تاجر جناب عتیق الرحمان منیری صاحب نے مالی تعاون پیش کیا ہے۔