آکسبرج کانوینٹ ہائی اسکول کی سالانہ تقریبات اختتام پذیر
03:09PM Wed 29 Mar, 2017
پٹنہ۔(بھٹکلی نیوز)آج آکسبرج کانوینٹ ہائی اسکول کے سالانہ تقریبات کا افتتاح جنابپریم کمار، اپوزیشن لیڈر، بہار اسمبلی کے ذریعہ کیا گیا۔ پریم چندرنگ شالا اس کا گواہ بنا۔ روایات کو جاری رکھتے ہوئے آکسبرج کانوینٹ ہائی اسکول نے تعلیمی دنیا میں اپنا پرچم لہرایا ہے۔ ساتھ ہی، بچوں کے ہمہ جہت ترقی کے تئیں اپنی وابستگی کا لوہا منوایا ہے۔
اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر کمار پنکج نے اپنے استقبال تقریر میں جہاں مہمانوں کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا، وہیں تعلیمی معیار میں بہتری پر زور دیتے ہوئے بچوں کی مجموعی ترقی کے عزم اور لگن سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ جناب ارون کمار سنگھ، معزز ممبر اسمبلی نے بطور مہمان کے طور پر اپنی موجودگی سے اسکول فیملی کی حوصلہ افزائی کی۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ گھڑی بھی آگئی جب بچوں نے اپنے جوہر کا جلوہ بکھیرنا شروع کیا۔ جونیئر کلاس کے بچوں نے اپنی سرمئی موسیقی 'پگ گھنگھرو باندھ' سے لوگوں کو مسحورکر دیا، وہیں نویں کلاس کے بچوں نے اپنے حب الوطنی گیت سے لوگوں کے دل میں جوش اور لگن کا احساس تروتازہ کر دیا۔یقیناًآج کے سالانہ تقریبات کا آغاز آکسبرج کانوینٹ ہائی اسکول کو نئی توانائی سے لبریزکر دیا۔ تقریب کے بیچ بیچ میں بچوں کے اس جذبے کو برقرار رکھنے کے لئے بہت۔سارے ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا رہا جس اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لئے جہاں سینئر سیکشن سے راج نندنی کو منتخب کیا گیا، وہیں مڈل سیکشن اور جونیئر سیکشنمیں بالترتیب انجنی اور روشن کو ملا۔ سب سے زیادہ حاضری کے لئے بھی جہاں بچوں کو نوازا گیا تاکہ بچوں میں اسکول کے تئیں ایک صحیح سوچ پیدا ہو۔ اس کے لئے سینئر سیکشن سے جہاں رتیش کمار کا انتخاب کیا گیا، وہیں مڈل سیکشن اور جونیئر سیکشن سے بالترتیب منیش چندرا اورساگر کمار کو نامزد کیا گیا۔ اساتذہ کے حوصلے کو برقرار رکھنے کے لئے اور ایک بہترطرزعمل کو فروغ دینے کے لئے دی بیسٹ ٹیچرآف دی ایئر کا بھی اعلان کیا گیا اور اس کے لئے رنجنا میڈم کو نوازاگیا۔ سب سے زیادہ ڈیووٹی ٹیچر آف دی ایئر کے طور پر اپیندر کمار اور ٹیچر کلاس میں سب سے زیادہ حاضری کا ایوارڈ جولی رانی کو دیا گیا۔