مودی حکومت ملک میں بد عنوانیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔ مرکزی وزیر سشما سواراج فوری استعفی دیں

04:00PM Thu 23 Jul, 2015

ورنگل میں کیرلا کے سابق وزیر بنوئی وشوم کی پریس کانفرنس ۔ کیرلا کے سابق وزیر و سی پی آئی کے قومی رکن مسٹر بنوئی وشوم نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں بد عنوانیوں اور رشوت خوری کو فروغ دے رہی ہے ۔انہوں نے مرکزی وزیر سشما سواراج کو فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے ورنگل میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سی پی آئی پارٹی آفیس میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد روز افزوں بد عنوانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔مودی حکومت سرمایہ داروں ،تجارتی اور کارپوریٹ طاقتوں کی خواہش کے عین مطابق عمل آوری کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خارجہ سشما سوا راج 17ہزار کروڑ کے بد عنوانیوں میں ملوث للت مودی کوبچانے کے لیے مودی حکومت تعاون کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں منہ چھپاکر گھومنے والے للت مودی ملک کو طلب کرنے کے لیے وہاں کی حکومت کو مکتوب روانہ کرنے کے بجائے ان کو بچانے کے لیے سشما سواراج بچانے کے لیے مکتوب روانہ کی ہے جو کہ بڑے افسوس کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ویاپم کی بد عنوانیاں منظر عام آنے کے باوجود وہاں کی حکومت اور مرکزی حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بد عنوانیوں سے پاک بھارت کی تعمیر کی جائے گی کہنے والے نریندر مودی اب خاموش کیوں ہیں کہتے ہوئے سوال کیا ؟انہوں نے جمہوریت پر نریندر مودی کو بھروسہ ہوتو وہ فوری سشما سواراج کو برطرف کردینے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت دوسری طرف تعلیمی پیشہ میں اعلی عہدوں پر آر ایس ایس افراد کو متعین کررہی ہے۔اور بھی الزام عائد کیا کہ ملک کی عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔اس پریس کانفرنس میں سی پی آئی ضلع سکریٹری سرینواس راؤ سابق ایم ایل اے ساریا ،کرونا کر اور دیگر موجود تھے ۔