کورونا سے متاثر بھٹکل کی حاملہ خاتون صحت یاب۔ بہت جلد کیا جائے گا ڈسچارج: ڈپٹی کمشنر
12:34PM Wed 22 Apr, 2020
بھٹکل: 22 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں گزشتہ روز کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اڈپی کے اسپتال میں زیر علاج 26 سالہ حاملہ خاتون کی صحت بالکل بہتر ہوگئی اور ان کی جانچ رپورٹ بھی کورونا نگیٹو موصول ہوئی۔
شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی اطلاع کے مطابق ان کو بہت جلد اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کاروار پتنجلی اسپتال میں کورونا سے متاثر ہوکر زیر علاج ان کے شوہر کی حالت بھی اب بہتر ہے انہیں بھی آئندہ ہفتہ اسپتال سے فارغ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک بہت اچھی بات یہ بھی ہے کہ ان سے رابطہ میں رہنے والوں کی رپورٹ منفی موصول ہوئی ہے۔