منصورہ انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طالب علم محمد سہیل ریاستی سطح کے تین کھیلوں کے لئے منتخب

12:38PM Tue 23 Sep, 2014

بھٹکلیس نیوز ؍ 23ستمبر،2014 ہاسن ؍) پریس ریلیز )23ستمبر۔ کھیل کود انسانی زندگی کو توانائی بخشتے ہیں اسے اختیار کرکے کوئی بھی اپنی چستی و پھرتی کا مظاہرہ کرسکتاہے ۔ پرنسپل منصورہ منور پاشاہ نے منصورہ انگلش میڈیم ہائی اسکول کے دسویں جماعت کے طالب علم محمد سہیل منگلور کو ضلعی سطح کے کھیل کو د کے تین مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد منصورہ میں ان کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں کہی ۔ محمد سہیل کشتی اور ہارڈلس کے مقابلوں میں ضلعی سطح پربہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعدان کھیلوں کے لئے ریاستی سطح پر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ فٹ بال کے لئے ریجنل لیول کے لئے ان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ اس کامیابی پر ان کو کھیلوں کی تربیت دینے والے استاذ توقیر احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں میں بھی نمایاں کار کردگی کی امید جتائی ہے ۔ اس موقع پر محمد سہیل نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس کامیابی کو محض اللہ کا فضل قر دیتے ہوئے اساتذہ کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔ سہیل اب ریاستی سطح کے مقابلوں کی تیاری کر رہے ہیں انہیں ان مقابلوں میں بھی جیت ملنے کی امید ہے ۔