ماؤں کا عالمی دن کل منایا جائے گا

03:13PM Sat 13 May, 2017

نئی دہلی ۔ (بھٹکلیس نیوز) ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن کل( اتوارکو) کو منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے تمام ماؤں سے والہانہ محبت کے جذبات اور عقیدت مندی کا اظہار کیا جائے گا۔ ماؤں کا عالمی دن ماں کے وقار اور اپنے بچوں اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کے لئے قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہرسال 14 مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن اگرچہ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے ‘ پہلی مرتبہ یہ دن 1908ء میں مغربی ورجینیا میں منایا گیا جب اینا جارویس نے اپنے ماں این ریوز جارویس کی یاد میں تقریب منعقد کی۔ نووا ڈے بھی مدر ڈے جیسی تقریب ہے جو دنیا کے 150 ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔ امریکا ‘ کینیڈا ‘ آسٹریلیا ‘ جاپان اور بہت سے یورپی ممالک میں ماؤں کا دن مئی کی دوسری اتوار کو منایا جاتا ہے اور بہت سے افریقی ممالک 21مارچ کو یہ دن مناتے ہیں۔