رتھ اتسوا (تیر ہبا) کے پیش نظر آج بھٹکل میں امن میٹنگ کا انعقاد

03:34PM Wed 3 Apr, 2019

بھٹکل: 3  اپریل 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے چن پٹن ہنو منت مندر کا مشہور و معروف رتھ تسوا آئندہ دنوں میں منعقد ہونے والا ہے۔ اس کو امن و شانتی کے ساتھ منانے کے لیے آج بھٹکل پولس تھانہ میں پولس محکمہ کی جانب سے امن میٹنگ بلائی گئی جس میں دونوں فرقوں کے کثیر افراد شریک رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ عام تہواروں سے ہٹ کر بھٹکل کا یہ رتھ اتسوا کافی مشہور ہے اور اس کی الگ ہی تاریخ ہے جو برسوں سے چلی آرہی ہے۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح یہاں کے مسلمان اور دیگر کمیونٹی کے افراد اس تہوار کے پر امن ااختتام کے لیے بھر پور تعاون کریں گے‘‘۔ اس کے علاوہ اس موقع پر دی ایس پی مسٹر ویلنٹائن ڈیسوزا، سی پی آئی جے ایل گنیش ، جناب عنایت اللہ شابندری ، جناب الطاف کھروری نےبھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ تیر ہبا کا آغاز بھٹکل میں 11/اپریل کو ہورہا ہے جبکہ تیسرے دن 13/اپریل کو رتھ کھینچا جائے گا۔