’فیفا‘ کے سربراہ کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
12:17PM Sat 26 May, 2018
بین الاقوامی فٹ بال ایسوسی ایشن ’فیفا‘ کے چیئرمین جیانی انفاٹینو نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کھیلوں بالخصوص فٹ بال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔
گذشتہ دسمبر کے بعد سعودی ولی عہد اور فیفا کے سربراہ کی یہ دوسری ملاقات ہے۔