سوشیل میڈیا پر پی یو سی کا پرچہ لیک ہونے پر مانوی میں پرنسپال سمیت تین گرفتار
04:26PM Tue 14 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 14 مارچ، 17
مانوی / (نامہ نگار) سکینڈ پی یو سی کے اکاؤنٹس کا سوالیہ پرچہ امتحانات شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے یہاں کے پی یو کالج کے پرنسپال سمیت تینوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق مانوی کے کلنگا کالج میں بطور لکچرار خدمت انجام دینے والے سدانا گوڑا گزشتہ روزجانچ آفیسر کی طرح امتحان ہال میں داخل ہوئے اور وہاں سے پرچہ کی تصاویر نکال کر اپنے پرنسپال کو روانہ کردی جس کے بعد ان سبھوں نے مل کر اسے سوشیل میڈیا پر خوب گھمایا۔جس کے بعد پولس نے پدو لکچرار اور پرنسپال کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات جناب تنویر سیٹھ نے بتایا کہ ان تینوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور کالج کے دستاویزات بھی منسوخ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔
(کنڑا سے ترجمہ: اے جے اسدی)