گجرات : ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعر محمد علوی کا انتقال

01:39PM Tue 30 Jan, 2018

احمد آباد:(یو این آئی)ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعر محمد علوی کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 90 برس کی تھے۔مرحوم کی شاعری کی چوتھی کتاب "چوتھا آسمان" (1991) پر انہیں 1992 کے اردو ادب ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مرحوم "غالب ایوارڈ" سے بھی سرفراز کئے چکے تھے۔ ان کے دیگر شعری مجموعے خالی مکان (1963) ، آخری دن کی تلاش (1967) اور تیسری کتاب (1978) ہیں۔وہ 1927 میں احمدآباد (گجرات) میں پیدا ہوئے تھے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔