Dhulhijj moon not sighted in Bhatkal
09:18PM Sun 17 May, 2026
بھٹکل : 17 مئی،2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج ذوالقعدہ کی 29 تاریخ تھی اور قاضی صاحبان نے عوام و خواص سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی لیکن کہیں سے ذی الحجہ کے چاند کی رؤیت کی خبر نہ ملنے پر مقامی قاضی صاحبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کل 30 ذوالقعدہ ہوگی اور منگل کے روز یکم ذی الحجہ کا آغاز ہوگا، جبکہ 28 مئی بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔
واضح رہے کہ ساحلی کرناٹک میں بارش کے پیش نظر آج مطلع آبر آلود تھا۔