شرالی ریلوے ٹریک پر بے حد خراب حالت میں ایک لاش بر آمد

04:41PM Sun 10 Nov, 2013

شرالی ریلوے ٹریک پر بے حد خراب حالت میں ایک لاش بر آمد بھٹکلیس نیوز ؍ 10 نومبر، 13 بھٹکل ؍ (رضوان گنگاولی) بھٹکل تعلقہ کے موڈ شرالی ریلوے ٹریک پر کل دیر رات بہت ہی خراب حالت میں ایک لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت کوپیا دیوپا نائک(45) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ شرالی کا مقیم ہے ۔اس سلسلہ میں حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آدمی جان بوجھ کر خود کشی کی نیت سے ریل کے نیچے آگیا تھا یا پھر ریلوے ٹریک پار کرتے وقت حادثہ کا شکار ہوگیا ۔اس سلسلہ میں بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ dead-body01