ریاست میں کامبلا کے کھیل کے لئے چھوٹ فراہم کرنے اسمبلی میں بل پیش
10:47AM Sat 11 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز / 11 فروری، 17
بنگلورور / (نامہ نگار) تمل ناڈو میں جلی کٹو پر پابندی کے خلاف احتجاج کے بعد اس کو دوبارہ اجازت ملنے پر کرناٹک میں بھی کامبلا (بیل اور بیل گاڑیوں کی دوڑ کا مقابلہ) کی اجازت دینے اور اس قانون میں ترمیم کرنے کے لئے ریاستی وزیر اے منجو نے ودھان سبھا میں بل پیش کیا ہے۔
انہوں نے جانوروں کو تکلیف نہ دینے والے قانون 1960/میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی تہذیب کی بقا کے لئے اسے جاری رکھنے کی مانگ کی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ اس مقابلہ میں آنے والے جانوروں کو بے جا تکلیف نہ دینے کی بات بھی اس بل میں کہی گئی ہے۔
(ترجمہ: اے جے اسدی)