حکومت کسانوں کو مناسب معاوضہ ادا کرے گی :سدارامیا
04:02PM Mon 27 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز/27اپریل،15
بنگلورو(ایجنسی)وزیر اعلی سدارامیا نے کہا کہ ریاست کے جن علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے سبب نقصان پہنچاہے ان علاقوں کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ دیا جائے گا، ہبلی میں بارش کی تباہی سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے کے بعد وزیراعلی نے کہا کہ فصلوں کی تباہی کے شکار کسانوں سے انہوں نے بات چیت کی ہے،اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پران کو معاوضہ اداکرنے کیلئےقدم اٹھائے جائیں،انہوں نے کہا کہ بے وقت برسات کی وجہ سے کسانوں کو جو نقصان ہے ،اسکی گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، حکومت نے پہلے ہی یہ طے کیا ہے کہ فی ہیکٹر 25ہزار روپے کا معاوضہ اداکیا جائے، اسکے علاوہ بھی شمالی کرناٹک میں فصلوں کو ہوئے بھاری نقصان کودیکھتے ہوئے معاوضہ کی رقم بڑھانے کیلئے ضروری اقدام اٹحائے جائیں گے، سدارامیا نے کہا کہ کلسا بنڈوری آبپاشی پراجکٹ کا تنازعہ ٹریبونل کے ساتھ ہے ، اس میں وزیراعظم کی مداخلت نہیں ہو سکتی ، اس سلسلے میں ٹریبونل کے قطعی فیصلہ کے بعد ریاستی حوکمت اپنی کارروائی کرے گی ، میکے ڈاٹ مسئلہ پر سدارامیا نے کہاکہ کرناٹک کے کل جماعتی وفد کی طرف سے وزیر اعظم کو نمائندگی کرنے کیلئے وقت مانگا گیا ہے ، ابھی یہ وقت نہیں دیا گیا، جیسے ہی وقت دیاجائے گا ریاست کے ایک کل جماعتی وفد کو لے جاکر میکے ڈاٹ مسئلہ پر تمام حقائق وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے ،اس موقع پر دیگر وزراء موجود تھے ۔
ع،ح،خ