مفتی اشرف علی کی صدرات میں اتحاد ملت کے عنوان پر خصوصی نشست

01:45PM Tue 7 Feb, 2017

ایران کے آیت اللہ محسن محمدی کی شرکت بنگلور:(عبدالخالق)انجمن امامیہ ، البلاغ آرگنائزیشن، کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ، صدائے اتحاد اور آل انڈیا ملی کونسل کے اشتراک سے بنگلور میں اتحاد ملت کے عنوان پر امیر شریعت کر ناٹک مفتی محمد اشرف علی باقوی کی صدارت میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور دانشوروں کی ایک خصوصی نشست منعقد ہے جس میں ایران کے ایک عالم دین آیت اللہ محسن محمدی آراکی مہمان خصوصی ہوں گے۔ انجمن امامیہ بنگلور کے صدر جناب علی رضا نجفی نے اُردو میڈیا کو بتایا کہ آیت اللہ محسن محمدی ایران کی اس تنظیم کے سکریڑی جنرل ہیں جو بین المذاہب کے درمیان اتحاد کے پیغام کو لیکر دنیا بھر میں کام کرتا ہے اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان پر مشتمل ایران کا نورکنی وفد بنگلور آرہا ہے جس میں ایران کے سابق وزیر خارجہ آغا منوچری متقی بھی شامل ہیں۔ جناب علی رضا بنجفی نے بتایا کہ آج بین الامذاہب کے ساتھ امت مسلمہ میں بھی اتحاد کی ضرورت ہے ہم متحد ہوکر مل بیٹھتے رہیں گے تو ہمارے آپسی اختلافات بھی دور ہوسکتے ہیں نورکنی ایرانی وفد میں ایران کے مفتی علی احمد سلامی بھی شامل ہیں جو حنفی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ خصوصی نشست 10فروری بروز جمعہ بعد نماز مغرب صمد ہاؤز سے قریب وائٹ میانر ہاسپٹل روڈ شیواجی نگر بنگلور میں منعقد ہے۔ میڈیا کانفرنس میں حکیم رضا چیرمین ادارہ فیض الاسلام اور دیگر احباب بھی شریک تھے۔