ایس وائی ڈبلیو اے کی طرف سے سلطانی محلہ میں صفائی مہم
03:51PM Fri 30 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 30 ستمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) سلطان یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن (ایس وائی ڈبلیو اے) کی طرف سے آج صبح محلہ کی گلیوں کی صفائی کی گئی جس میں محلہ کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا ۔ اس موقع پر جہاں پانی کی نکاسی کے لئے بنائی گئی نالیوں کی صفائی کی گئی وہیں سڑک کے اطراف اگی گھانس پھوس کو بھی اکھاڑ پھینکا گیا ۔
اس موقع پر مولانا ابوبکر تونسے ،جناب عبدالعظیم صاحب اور دیگر حضرات اس مہم کی نگرانی کر رہے تھے۔