اسٹنٹ لیکچراروں کے عہدوں کیلئے  جعلی ڈگریاں دینے والے امیدواروں کے خلاف کاروائی کا حکم

04:00AM Fri 14 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ سرکاری فرسٹ گریڈ کالجوں میں اسٹنٹ لیکچراروں کے عہدوں کے لئے جعلی ڈگریاں اور مارکس کارڈس دینے پر 40امیدواروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے اور اب ان امیدواروں کے خلاف کاروائی کی گئی تو آئندہ کوئی بھی امیدوار جعلی ڈگریاں یامارکس کارڈس دینے کی ہمت نہیں کرے گا۔اسٹنٹ لیکچراروں کے عہدوں کے لئے ضروری پوسٹ گریجویٹ ڈگری۔پی ایچ ڈی اورقومی اہلیتی ٹسٹ ( این ای ٹی) اسنادبھی جعلی ہیں ان تمام جعلی دستاویزات کی جانچ گذشتہ دوما ہ سے جاری ہے ابھی تک صرف 40امیدواروں کے جعلی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔اس معاملہ میں مزید50سے 60امیدوار بھی ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے اور اس کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور اُن امیدواروں کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہونے کا امکان ہے۔ فرسٹ گریڈ کالجوں کے اسٹنٹ لیکچراروں کے عہدوں کے لئے عرضیاں مطلوب کی گئی تھیں اور 2,100عہدوں کے لئے ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے عرضیاں داخل کی تھیں۔ ان تمام امیدواروں کے لئے اہلیتی اور تحریری امتحانات لئے گئے اور امیدواوں سے انٹرویو لیتے وقت ان کی ڈگریاں اور مارکس کارڈ کی جانچ کی گئی تو افسران کو شعبہ ظاہر ہوا اور امیدواروں کے تمام ڈگریاں اور مارکس کارڈس کو لیکر امیدواروں کو رسید دی گئی تھی اور پھر تمام ڈگریوں اورمارکس کارڈس کی جانچ کرنے پر تمام جعلی اوربوگس ہونے کا پتہ چلا ہے۔امیدواروں کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری کرناٹک ایگزامینشن اتھارٹی کودی گئی تھی مارچ2016 میں امتحانات ہوئے تھے اور وقت 2016 میں تقرری کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے علاوہ ڈگریوں اور مارکس کارڈس کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد 44امیدواروں نے پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگریاں حاصل کئے جانے کاپتہ چلا ہے۔اتھارٹی نے جملہ دوہزار34امیدواروں کا انتخاب کرکے محکمۂ کالج تعلیمات کوفہرست روانہ کی تھی۔ ان جعلی مارکس کارڈس اور ڈگریوں کی جانچ کرنے کیلئے افسران کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ اس ٹیم کے امیدواروں نے جن کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ڈگریاں ۔مارس کارڈس اور پی ایچ ڈی حاصل کی تھی۔ ان تمام کالجوں اور یونیورسیٹوں کا بھی دورہ کیا۔ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ جنوبی آفریقہ میں ایک یونیورسٹی وجود میں نہ ہونے کے باوجود ایک فرضی یونیورسٹی کے نام سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی گئی ہے اور اس کا پتہ اس ملک کے ہی سفارت خانہ سے حاصل کی گئی۔بنگلور یونیورسٹی کے سابق نائب چانسلروں اوررجسٹروں کے ذریعہ تمام دستاویزات کی دوبارہ جانچ پڑتال کرائی گئی اور 40سے زائد امیدواروں نے جعلی ڈگریاں۔مارکس کارڈس اور پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگریاں دئے جانے کاپتہ چلا ہے۔23امیدواروں نے پی ایچ ڈی کرنے کا دعوی کرکے جعلی ڈگریاں دی ہیں۔ 203 امیدواروں نے قومی اہلیتی ٹسٹ کی ڈگریوں میں لگی تصاویر امیدواروں کے چہروں سے میل نہیں کھائی تھیں۔اب محکمۂ نے ان امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔