بہار میں آج سے دیسی اور غیرملکی شراب کے فروخت پر پابندی، ہوٹلوں کو لائسنس بھی نہیں
01:00PM Tue 5 Apr, 2016
پٹنہ۔ بہار میں آج سے دیسی اور غیر ملکی شراب کی فروخت پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے یہاں بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں ریاست میں مکمل شراب بندی کو فوراً نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ریاست میں دیسی اور غیر ملکی شراب کے تھوک اور خردہ فروخت پر پوری طرح پابندی لگادی گئی ہے۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ شراب پینے، فروخت کرنے اور کاروبار کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار کی کابینہ میں آٹھ ایجنڈوں پر مہر لگی ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ آج سے کوئی بھی ہوٹل اور بار میں شراب پیش نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی کو لائسنس دیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد بہار اب ملک کی چوتھی ایسی ریاست ہو گئی ہے کہ جہاں شراب کی فروخت اور خرید پرمکمل طور پر پابندی ہے۔ گجرات، ناگالینڈ اور میزورم میں اس طرح کا ۔قانون پہلے سے ہی لاگوہے۔ بی جے پی لیڈر سشیل مودی نے حکومت کے فیصلے کا خیر ۔مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف، عوام اور میڈیا کے دباو میں جھکی ہے حکومت۔