نہتے مظاہرين پرہيلى کاپٹروں سے فائرنگ ميں سينکڑوں شہيد، ہلاک ہونے والوں کى تعداد میں مسلسل اضافہ
02:53AM Sun 18 Aug, 2013
نہتے مظاہرين پرہيلى کاپٹروں سے فائرنگ ميں سينکڑوں شہيد، ہلاک ہونے والوں کى تعداد میں مسلسل اضافہ
قاہرہ، 17 اگست (يو اين آئى)مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور ديگر شہروں ميں خونريز کريک ڈاون کے ردعمل ميں کل “يوم غضب‘‘ احتجاجى مظاہروں کے دوران فوج نے معزول صدر محمد مرسى کے نہتے حاميوں پر ہيلى کاپٹروں سے گولياں برسائيں جن سے کم از کم 171؍ افراد شہيد اور سينکٹروں ديگر زخمى ہوگئے ، جب کہ پچھلے تين دنوں کے دوران فوجى کارروائيوں ميں ہلاک ہونے والوں کى تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوچکى ہے۔
کل پورا دن قاہرہ میں گوليوں کى گھن گرج اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔ اخوان المسلمون کے کارکنوں کو سر اور گردن پر تاک تاک کر نشانہ بنايا گيا۔ رعمسيس اسکوائر سميت آس پاس کى سڑکيں خون سے نہا گئيں اور ہر طرف دھوئيں کے بادل اٹھتے دکھائى دئے۔پورٹ سعيد، اسکندريہ، طنطا، بنى سيوت ، فالوم اور اسماعليہ ميں بھى جھڑپيں ہوئيں۔ فوج نے تحرير اسکوائرپر مزيد ٹينک اور بکتر بند تعينات کردئے ہيں۔اطلاعات کے مطابق اخوان المسلمون کى اپيل پر يوم غضب پر نماز جمعہ کے بعد لاکھوں مظاہرين سڑکوں پر نکل آئے۔ جنہيں تحرير اسکوائر کى طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے فوج نے ہيلى کاپٹروں سےفائرنگ کى۔اس دوران ملک ميں بڑھتى ہوئى کشيدگى پر قابو پانے کى کوشش کے تحت عبورى حکومت نے ملک کے 27 ميں سے مزيد تين رياستوں ميں کرفيو نافذ کرديا ہے جس کے ساتھ ہى کرفيو زدہ صوبوں کى تعدد 14 ہوگئى ہے۔معزول صدر مرسى کے نہتے حاميوں پر فوجى بربريت کے خلاف دنيا بھر کے ملکوں نے سخت ردعمل کا اظہار کيا ہے اور عبورى حکومت کو تحمل سے کام لينے کا مشورہ ديا ہے۔ فوجى کارروائى کے خلاف ترکی نے احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔جبکہ مصر کی صورتحال پر سلامتی کونسل نے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔مصر میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے خلاف اٹلی نے مصری سفیر کو طلب کیا اور مظاہرین کے خلاف پرتشدد کارروائیوں اور ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی مصری فوج سے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، یورپی یونین نے مصر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے مصر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمنی اور یورپ مصر سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سینیئر اہلکار جیفری فیلٹ مین اگلے ہفتے قاہرہ کا دورہ کر رہے ہیں۔امریکا نے مصری سکیورٹی فورسز کے خونی کریک ڈاؤن میں برطرف صدر محمد مرسی کے سیکڑوں حامیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کردی ہیں۔اس نے مصر کو خبردار کیا ہے کہ اگر تشدد کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو مصر کے ساتھ روایتی فوجی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سے ٹیلی فون پر مصر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک مصر کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔دونوں لیڈروں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔دريں اثنا سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کے خلاف مصر کے ساتھ ہے ، عرب دنیا مصر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے خلاف اکٹھے کھڑی ہو۔شاہ عبداللہ کا مصر کی حمایت میں یہ بیان متعدد مغربی ممالک اور ترکی کی مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔ادھر اخوا ن المسلمون نے ہلاکتوں کے خلاف ایک ہفتہ طویل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اخوان المسلمون کے مطابق یہ فیصلہ جمعے کے روز پولیس کے ہاتھوں ايک سو سے زائد افراد کی ہلاکت کے رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق احتجاج کی ابتدا آج ہفتے کے روز سے ہو گی۔ مزید یہ کہ فوجی حکومت کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔دريں اثنا متعدد بین الاقوامی اداروں نے مصر میں اپنی سرگرمیاں معط ل کر دی ہیں۔ بین الاقوامی اداروں نے اپنے ملازمین سے گھروں پر رہنے کے لیے کہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متعدد اداروں، جن میں جنرل موٹرز، شیل، سوزوکی، ٹویاٹا، بی اے ایس ایف اور ہائنیکن شامل ہیں، نے غیر معینہ مدت کے لیے وہاں قائم اپنی فیکٹریاں بند کر دی ہیں۔
ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپئے کی قدر میں ریکارڈ توڑ گراوٹ
نیو دہلی ؍17 اگست،2013(یو این ائی) روپئے کی گرتی ہوئی قیمت کو روکنے کی غرض سے ریزرو بینک آف انڈیا (آ ر بی آئی) کے اقدامات فی الحال بہت زیادہ موثر نظر نہیں آرہے ہیں۔ انٹر بنکنگ غیر ملکی کرنسی بازار میں آج ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ گراوٹ نظر آئی اور روپئے کی قیمت ایک ڈالر 03ء62روپئے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ یہ تناسب فی ڈالر 80ء61 روپئے تھا اور چہارشنبہ کو کاروبار اختتام پر پہنچنے پر فی ڈالر 43ء61 روپئے تھی۔
پاکستان اس ماہ تین سو سے زائد ہندوستانی قیدیوں کو رہا کرے کرے گا
اسلام آباد۔ 17اگست (پی ٹی آئی) پاکستان آئندہ ہفتہ 367 ہندوستانی قیدیوں کو رہا کرے گا تاکہ خط قبضہ پر فائرنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان اس کے پڑوسی کو ایک مثبت پیام بھیج سکے۔ پاکستانی ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ دونوں فریق اس ماہ کے اوائل میں پاکستانی سپاہیوں کی جانب سے کئے گئے حملہ میں 5ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد تقریباً 2 ہفتے سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر دونوں فریق خط قبضہ پر دباؤ میں کمی کی کوشش کررہے ہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ 367 ہندوستانی قیدیوں اور ماہی گیروں کو 24اگست کو رہا کیا جارہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی تاہم عہدیدار شناخت مخفی رکھنے کی درخواست کی ہے کیونکہ اس فیصلہ کا تاحال سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مختلف جیلوں میں اس وقت 437 ماہی گیروں کے بشمول تقریباً 500ہندوستانی قید ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے ایک اعلی مددگار نے یہ بات کہی۔ قومی سلامتی اور خارجی امور پر شریف کے مشیر سرتاج عزیز نے کل پارلیمنٹ میں کہا کہ 437ماہی گیروں اور54دیگر شہریوں کے بشمول 491 ہندوستانی قیدی پاکستان کی جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 9قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے اور مزید 73ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کرنے کی تجویز ہے۔