مقامی شعراء کے ساتھ کل انجمن کے ذمہ داران کی اہم نشست؛ شعراء سے شرکت کی درخواست

01:36PM Mon 29 Oct, 2018

بھٹکل: 29 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے نوائطی زبان اور اردو میں شاعری کرنے والے شعراء حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل بروز منگل مطابق 30؍اکتوبر ٹھیک گیارہ بجے جوکاکو شمس الدین میموریل بلاک میں شعراء و انجمن صد سالہ جشن کمیٹی کی ایک اہم نشست منعقد ہوگی اس کی اطلاع انجمن صد سالہ جشن کے میڈیا اینڈ پبلیسیٹی کمیٹی کے کنوینر کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اس میں شعراء حضرات سے انجمن کی تاریخ اور ادارہ کی اہمیت پر اپنا کلام پیش کرنے کی گزارش کی جائے گی۔ ساتھ ہی اس جشن میں ان کے رول کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ تمام شعراء سے وقت مقررہ پر پہنچنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر خلیج اور بیرون ہند رہنے والے بھٹکلی شعراء اس جشن میں اپنا کلام پیش کرنا چاہتے ہوں تو وہ اس ایمیل ایڈریس پر رابطہ کرسکتے ہیں اور اپنا کلام بھیج سکتے ہیں۔ jilanishabandri@gmail.com