پاکستان کے وزیرریل کا دعویٰ- اکتوبریا اس کے بعد ہندوستان سے ہوگی جنگ

04:13PM Wed 28 Aug, 2019

پاکستان کی عمران خان حکومت کے ایک وزیرنے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان سے ان کی جنگ ہوگی۔ وزیریہی نہیں رکے، انہوں نے یہ تک بتا دیا ہے کہ جنگ کب شروع ہوگی۔ پاکستان کے وزیرریل شیخ راشد احمد نے پیشین گوئی کی ہےکہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان ایک مکمل جنگ ہوگی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جنگ اکتوبریا اس کے بعد ہوگا۔  نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ راشد نے یہ بیان دیا ہے۔ سعودی کے ولی عہد سےعمران خان نے کی تھی بات اس سےقبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک ماہ میں دوسری بارسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پرکشمیرموضوع پربات کی۔ میڈیا میں آئی خبرمیں یہ اطلاع دی گئی۔ 'دی نیوزانٹرنیشنل''  کی خبرکے مطابق عمران خان نے پیرکوولی عہد سے بات کی اورجموں کا خصوصی درجہ واپس لئے جانے اوراسے مرکزکے زیرانتظام دو خطوں میں تقسیم کرنےکے بعد ہندوستان کے قدم کے بعد وادی میں موجودہ حالات سےانہیں واقف کرایا۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے پاکستان کی بوکھلاہٹ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان جنگ کے لئے تیارہے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا تھا اسلام آباد میں کشمیرپرمنعقدہ ایک سیمینارمیں قریشی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا 'ہندوستان نے کشمیرسے غیر قانونی طریقےسےآرٹیکل 370 ہٹا کروہاں تناؤ پیدا کردیا ہے۔ ایسے میں یہاں ہندوستان اور پاکستان کےدرمیان جنگ جیسی حالات بن سکتے ہیں اورہم اس کے لئے تیارہیں'۔ قریشی نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ ماہ اس موضوع کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ اب تک پاکستان کو آرٹیکل 370 کے موضوع پرہرجگہ جھٹکا لگا ہے۔ یہاں تک کہ امریکہ نے بھی اس موضوع پرہندوستان کا ساتھ دیا ہے۔